سمجھوتہ ایکسپریس ہمیشہ کیلئے بند: پاکستانی وزیر ریلوے

,

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد۔8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ احمد نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ دہلی اور لاہور کے درمیان چلائی جانے والی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس کی خدمات کو مستقل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔ اس اعلان کو صرف ایک روز قبل پاکستان کے ہندوستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو کم کرنے کے بعداہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔ 1976ء میں شملہ معاہدہ کے تحت سمجھوتہ ایکسپریس شروع کی گئی تھی جبکہ ہندوستان نے جمعرات کے روز پاکستان سے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کو کم کرنے کے فیصلہ پر پاکستان اگر نظر ثانی کرے تو بہتر ہوگا۔