نئی دہلی ۔ پرتھوی راج چوہان جو اپنی محبت میں گرفتار ایک خوبصورت شہزادی کو اس کے باپ سے بچا لیتا ہے، سینکڑوں سال سے ملک میں یہ کہانی سنائی جاتی رہی ہے جس میں پرتھوی راج کی بہادری اور ہاتھیوں اور گھوڑوں سے لڑی جنگوں کی داستانیں موجود ہیں۔ یہ ایک ایسے ہیرو کی کہانی ہے جو غیر معمولی شخصیت کا حامل نظر آتا ہے۔ پرتھوی راج چوہان کو ہندوستان کا آخری عظیم ہندو حکمران مانا جاتا ہے۔ انھوں نے ہندوستان کے راجستھان اور دہلی پر بارہویں صدی کے دوران حکومت کی تھی۔ ایک جانب پرتھوی راج اور ان کی خوبصورت ملکہ سنیوگتا کی لازوال محبت کی داستان تو دوسری طرف ان کی متعدد جنگوں میں فتوحات اور آخر کار محمد غوری کے ہاتھوں شکست کی کہانی تاریخ کی کتابوں کا اہم حصہ رہی ہے لیکن اس موضوع پر بنائی گئی فلم بری طرح ناکام رہی۔