سمرتی اور ایکلسٹون پہلے مقام پر برقرار

   

دبئی،21 اکتوبر (آئی اے این ایس) ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان اور اوپنر سمرتی ماندھنا نے آئی سی سی خواتین ونڈے بیٹر درجہ بندی میں اپنے پہلے مقام کو مستحکم کر لیا ہے۔ انہوں نے رواں ورلڈ کپ میں مسلسل نصف سینچریاں بنائیں، جن میں حال ہی میں اندور میں انگلینڈ کے خلاف 88 رنزکی اننگز شامل ہے۔ مندھنا کی کارکردگی نے ان کا مجموعی ریٹنگ 83 پوائنٹس تک بڑھا دیا ہے، جبکہ انگلینڈ کی کپتان نیٹ سائیور۔برنٹ ان کی سب سے قریبی حریف ہیں۔ ورلڈ کپ میں دیگر اہم پیش رفت میں آسٹریلیا کی کپتان الیسا ہیلی نے ایک درجہ ترقی پاکر مشترکہ تیسرا مقام حاصل کیا ہے ، جنوبی افریقہ کی تازمین برٹس نویں نمبر پر پہنچیں۔ ہندوستان کی کپتان ہرمن پریت کور15ویں، آسٹریلیا کی اوپنر فوبی لِچ فیلڈ 17ویں اور انگلینڈ کی ہیتر نائٹ 18ویں نمبر پرآگئیں۔ بولرز میں انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹون پہلے مقام پر برقرار ہیں، جبکہ ہندوستان کی دیپتی شرما 13 وکٹیں لے کر تیسرے مقام پر آگئیں۔ آسٹریلیا کی الانا کنگ ساتویں اور پاکستان کی نشرہ سندھو، سادیہ اقبال اور فاطمہ ثنا بھی درجہ بندی میں ترقی کی۔