بھاونا نگر: سابق ٹی وی اداکارہ و موجودہ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے آج یہاں روایتی پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے تلوار کے ساتھ رقص کیا۔ اس رقص کو ”تلوار راس“ کہا جاتا ہے۔ سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو گشت کررہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرکزی وزیر تلوار کے ساتھ رقص کررہی ہے۔ان کے ساتھ دیگر لڑکیاں بھی رقص کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ مرکزی وزیر ٹیکسٹائلس اینڈ ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ نے شری سوامی نارائن گروکل کی جانب سے منعقد کئے گئے اس تقریب میں شرکت کی ہے۔”تلوار راس“گجرات و راجستھان کا روایتی رقص ہے۔