سمرتی ایرانی نے سرکاری بنگلہ خالی کردیا

   

نئی دہلی:بی جے پی کی سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے دہلی میں اپنا سرکاری بنگلہ خالی کر دیا ہے۔ امیٹھی میں شکست اور پھر مرکزی کابینہ میں جگہ نہ ملنے کی وجہ سے اسمرتی کو قواعد کے مطابق بنگلہ خالی کرنا پڑا۔ اْنہوں نے آج اپنے اس بنگلے کو الوداع کہا۔ اسمرتی ایرانی گزشتہ 10 سالوں سے دہلی کے 28 تغلق لین میں واقع کریسنٹ بنگلے میں رہ رہی تھیں۔ نئی لوک سبھا کی تشکیل کے بعد تمام سابق مرکزی وزراء کو بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس ملا تھا۔اس لوک سبھا انتخابات میں مودی کابینہ کے 17 مرکزی وزراء کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔