سمرتی ایرانی نے 25 لاکھ کا دھوکہ دیا شوٹر ورتیکاکی شکایت پر مقدمہ

,

   

نئی دہلی :بی جے پی کی لیڈر اور مودی حکومت میں کابینی وزیر سمرتی ایرانی پر نیشنل ویمن کمیشن کی رکن بنوانے کے نام پر 25 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی یا رشوت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ الزام بین الاقوامی شوٹر ورتیکا سنگھ نے لگاتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ ورتیکا نے سمرتی کے ساتھ جن دو لوگوں کو ملزم بنایا ہے ان میں سے ایک نے ان کے خلاف امیٹھی کے تھانہ میں کیس درج کرایا ہوا ہے۔ ورتیکا نے ایم پی۔ایم ایل اے کورٹ میں کیس داخل کر کے سمرتی ، ان کے پرائیوٹ سکریٹری وجے گپتا اور ڈاکٹر رجنیش سنگھ پر 25 لاکھ روپے حاصل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔