سمرتی ایرانی کا جمعرات کو پرچہ نامزدگی داخل ہوگا

   

امیٹھی ( یو پی ) 9 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر و بی جے پی امیدوار حلقہ لوک سبھا امیٹھی اپنے حلقہ سے 11 اپریل کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرینگی ۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ بی جے پی کے ضلع صدر درگیش ترپاٹھی نے کہا کہ ایرانی 17 اپریل کو اپنا پرچہ داخل کرنے والی تھیں تاہم چونکہ اس دن تعطیل ہے اس لئے اب انہوں نے 11 اپریل کو اپنا پرچہ داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایرانی کے ساتھ چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ ‘ امیٹھی کے بی جے پی انچارچ محسن رضا ‘ ریاستی وزیر و رکن اسمبلی جگدیش پور اور دوسرے بھی موجود رہیں گے ۔ ایرانی یہاں بی جے پی دفتر میں پوجا کرنے کے بعد کلکٹوریٹ روانہ ہونگی اور وہاں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرینگی ۔ راہول گاندھی اس حلقہ کی نمائندگی پارلیمنٹ میں کرتے ہیں۔ اسمرتی ایرانی گذشتہ انتخابات میں بھی یہاں سے مقابلہ کرچکی ہیں تاہم انہیں شکست ہوئی تھی ۔ وہ راہول کی کامیابی کی اکثریت کو خاطر خواہ حد تک گھٹانے میں کامیاب رہی تھیں۔