سمرتی ایرانی کا ناروا سلوک قابل مذمت:گہلوت

   

جے پور : راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ساتھ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے پارلیمنٹ میں جو ناروا سلوک کیا وہ قابل مذمت ہے ۔ گہلوت نے جمعرات کی رات دیر گئے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ ایرانی کی ناپختگی اور تکبر کی علامیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) کی صدر، اپوزیشن کی سابق لیڈر، پانچ بار رکن پارلیمنٹ ہونے کے ناطے سینئر پارلیمنٹرین ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اتنے سینئر رکن کے ساتھ ایسی بدتمیزی ناقابل قبول ہے ۔