امیتھی : لوک سبھا حلقہ امیتھی کی ایم پی اور مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کو فون پر پہچاننے سے انکار کرنے پر ایک لیکھ پال کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ لیکھ پال پر اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی میں غفلت برتنے کا الزام ہے۔ معلوم ہوا کہ ایک مقامی شخص نے سمرتی کو شکایتی مکتوب بھیجا اور بتایا کہ اُس کے ٹیچر والد کے دیہانت کے بعد اُس کی ماں ساوتری دیوی کو پنشن ملنا چاہئے لیکن تصدیق کے کام میں لیکھ پال دیپک لگاتار تاخیر کررہے ہیں۔ مرکزی وزیر نے جب لیکھ پال کو فون کیا تو اُنھوں نے سمرتی کو پہچاننے سے انکار کردیا۔ متعلقہ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ کو اِس معاملہ کی تحقیقات کیلئے کہا گیا جس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔