سمرتی ایرانی کی شیوراج سے ملاقات

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے خواتین اور بچوں کی ترقی اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے آج بھوپال میں اپنے قیام کے دوران یہاں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے سمتوا بھون میں بشکریہ ملاقات کی۔ ایرانی نے ریاست میں نافذ خواتین کی بہبود کی اسکیموں کی ستائش کی۔سرکاری معلومات کے مطابق، محترمہ ایرانی نے بتایا کہ جب وہ خواتین کے ایک پروگرام کے لیے اندور آئی تھیں، تونچلے متوسط طبقے کی ہزاروں خواتین نے انہیں ریاست میں نافذ خواتین کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے اچھے تجربات سے آگاہ کیا تھا۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کی خواتین کی بہبود کی اسکیموں سے بڑی تعداد میں خواتین مستفید ہو رہی ہیں۔ محترمہ ایرانی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا میں کی گئی تبدیلیوں کی وجہ سے اب خاندان میں دوسری بیٹی ہونے پربھی اسکیم کا فائدہ ملے گا۔