سمرتی ایرانی ۱۱؍ اپریل کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گی ۔ 

,

   

امیٹھی : مرکزی وزیر اور بی جے پی امیٹھی لوک سبھا امیدوار سمرتی ایرانی ۱۱؍اپریل کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی ۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مزید موصولہ اطلاعات کے بموجب سمرتی ایرانی پہلے ۱۷؍ اپریل کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے والی تھی ۔ لیکن اس تعطیل ہونے کی وجہ سے اب وہ ۱۱؍اپریل کو اپنا پرچہ داخل کریں گی ۔

امیٹھی سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے وقت ان کے ساتھ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ ، امیٹھی کے بی جے پی انچارج محسن رضا ، ریاستی وزیر اور رکن اسمبلی جگدیش پور سریش پسی اور دیگر ساتھ رہیں گے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مرکزی وزیرپرچہ داخل کرنے سے قبل بی جے پی ریاستی دفترمیں پوجا کریں گی ۔ سمرتی ایرانی کے مقابلہ کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی ہوں گے ۔