سمرتی مندھانا ۔ ریکارڈ ساز بیاٹر

   

نئی دہلی، 21ستمبر (یو این آئی) دہلی میں تیسرے ویمنس ونڈے میں جب آسٹریلیا نے انڈیا کو 413 رن کا بڑا ٹارگٹ دیا تو شاید ہی کسی نے سوچا تھا ہوگا کہ ہندوستانی ٹیم ٹارگٹ کے اتنے قریب پہنچ جائے گی۔ اوپنر سمرتی مندھانا، جنہوں نے 63گیندوں میں 17 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 125 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی، کہا کہ ٹیم کو شروع سے ہی یقین تھا کہ وہ ٹارگٹ کا تعاقب کریں گے۔ آسٹریلیا کے 412 پر انڈیا ایک مرحلے پر 20 اوورز میں 206/2 پر تھا۔ تاہم، 369 پر آل آؤٹ ہوگیا۔ مندھانا نے صرف 50گیندوں میں سنچری بنائی اور انڈیا کی تیز ترین ونڈے سنچری (مینس اور ویمنس کرکٹ ملا کر) بنانے والی بیاٹر بن گئیں۔