سمرتی کو برا بھلا نہ کہیں: راہول

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہول گاندھی نے آج اپنے حامیوں پر زور دیا کہ انتخابات میں ہمیشہ جیت اور ہار ہوتی ہے، اس لئے الیکشن میں جیت یا ہار کا الزام کسی مخصوص فرد پر نہیں لگانا چاہئے۔ راہول نہ سب سے اپیل کی کہ سمرتی ایرانی کے لیے توہین آمیز زبان استعمال کرنے اور ان کے ساتھ برا سلوک کرنے سے گریز کریں۔ یہ صرف سمرتی ایرانی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ کسی اور لیڈر کے بارے میں بھی غلط تبصرے نہیں کئے جانے چاہئے۔