ممبئی: مہاراشٹرا اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیف انجینئر بی جی سالونکے نے کہا ہیکہ ہندو سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے سمردھی ایکسپریس وے پر مسافروں کیلئے مختلف حفاظتی اور دیگر اقدامات کیے گئے ہیں۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں سمردھی ایکسپریس وے پر حادثے کے متاثرین کی مدد کیلئے انٹرچینج پر21 اچھی طرح سے لیس کوئیک رسپانس گاڑیاں اور 15 ایمبولینس تعینات کئے گئے ہیں۔ کوئی بھی شخص ایمبولینس کے لیے 108 پر رابطہ کر سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ناگپور سے شرڈی تک سات مقامات پر اور شرڈی سے ناگپورکی جانب چھ جگہوں پر پٹرول ڈیزل پمپس کا انتظام کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایکسپریس وے پر بیت الخلاء، کیٹرنگ خدمات اور گاڑیوں کی معمولی مرمت کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔بیان کے مطابق ٹول اسٹیشنوں پربھی بیت الخلا کی سہولیات دستیاب ہیں اور مسافروں کی حفاظت کے لیے ہائی وے سکیورٹی پولیس تعینات ہے