سمریتی مندھانا نے پالاش سے شادی منسوخ کردی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 7 دسمبر (آئی اے این ایس) ہندوستانی کرکٹ کی اسٹار بیٹر سمریتی مندھانا نے موسیقار و گلوکار پالاش مچل کے ساتھ اپنی شادی منسوخ کردی ہے اور اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا پر باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے پرائیویسی اور اپنی رفتار سے آگے بڑھنے کے لیے وقت‘‘ دینے کی اپیل کی ہے۔ سمریتی نے اپنے بیان میں کہا گزشتہ چند ہفتوں سے میری نجی زندگی کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں اور اب مجھے ضروری محسوس ہوا کہ میں خود اس بارے میں بات کروں۔ میں ایک نجی مزاج رکھنے والی خاتون ہوں اور اسی طرح رہنا چاہتی ہوں، لیکن میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ شادی منسوخ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا میں چاہتی ہوں کہ یہ معاملہ یہیں ختم ہو جائے اورآپ سب سے گزارش کرتی ہوں کہ اسی پر عمل کریں۔ براہِ کرم اس وقت دونوں خاندانوں کی پرائیویسی کا احترام کریں اور ہمیں اتنی جگہ دیں کہ ہم اپنی رفتار سے اس صورتحال کو سنبھال سکیں۔ مندھانا نے اپنے بیان میں یہ بھی واضح کیا کہ ان کی اولین ترجیح ہمیشہ کرکٹ ہی رہے گی میرا یقین ہے کہ ہم سب کو ایک اعلیٰ مقصد چلارہا ہے اور میرے لیے وہ مقصد ہمیشہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا رہا ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ جتنا ممکن ہو سکے، ہندوستان کے لیے کھیلتی رہوں، ٹرافیاں جیتتی رہوں، اور میری توجہ ہمیشہ یہی رہے گا۔ آپ سب کے تعاون کا شکریہ… اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ سمریتی مندھانا اور پالاش مچل کی شادی کو ہندوستان کی ویمنز ورلڈ کپ جیت کے بعد ایک بڑی تقریب تصور کیا جا رہا تھا، مگر شادی کے روز یعنی 23 نومبر کو مندھانا کے والد کی طبیعت خراب ہونے پر رسومات اچانک روک دی گئیں۔