سمستی پور۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں سمستی پور ضلع کے نگر تھانہ علاقہ کے پی این ٹی کالونی کے نزدیک بدمعاشوں نے آج ایک کنٹراکٹر کواغوا کرلیا۔ پی این ٹی کالونی کے نزدیک کنٹراکٹر بندیشوری پرساد مارننگ واک کر رہے تھے کہ کار میں سوار بدمعاشوں نے ان کا اغوا کر لیا ۔ضلع کی سبھی سرحدوں کو سیل کر کے پولیس مغوی کنٹراکٹر کی برآمدگی اور بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے ممکنہ ٹھکانوں پر دھاوے کررہے ہیں۔