سمستی پور: بہار میں سمستی پور ضلع کے کلیان پور تھانہ علاقے کے تحت برہیتا چوک کے نزدیک ہفتہ کو ایک ہندی روزنامہ کے صحافی سنجیو کمار دیو پر مجرموں نے حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔ صحافی دیو نے یہاں بتایا کہ وہ اس تھانہ علاقہ کے جٹمل پور سے خبریں لینے کے بعد موٹرسائیکل پر واپس برہٹہ آرہے تھے کہ تین موٹر سائیکل سوار مجرموں نے انہیں برہٹا چوک پر روکا اور پستول کا بٹ مار کر زخمی کردیا۔زخمی صحافی کو مقامی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
