سمندری تنازعہ پر اسرائیل ۔لبنان مذاکرات شروع

   

بیروت:لبنان اور اسرائیل کے درمیان بحیرہ روم کے سمندری علاقے کے حوالے سے دیرینہ تنازعے پر آج سے مذاکرات شروع ہو رہے ہیں۔لبنان اور اسرائیل کے درمیان یہ مذاکرات جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن دستوں کی میزبانی میں ہو رہے ہیں، مذاکرات میں شرکت کیلئے اسرائیل اعلیٰ حکام پر مشتمل 6 رکنی ٹیم بھیج رہا ہے جبکہ لبنان کی جانب سے 4 رکنی ٹیم مذاکرات میں شریک ہوگی۔اسرائیل اور لبنان کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں ، لبنان کا کہنا ہے کہ مذاکرات مکمل طور پر تکنیکی نوعیت کے ہیں۔22 سال تک قابض رہنے کے بعد اسرائیلی افواج 2000 ء میں جنوبی لبنان کے اس علاقے سے پیچھے ہٹ گئی تھیںتب سے اقوام متحدہ کے امن دستے اس علاقے میں تعینات ہیں۔