سمندری طوفان ایان نے امریکہ میں تباہی مچائی

   

واشنگٹن : امریکہ کے جزیرہ نما فلوریڈا میں طاقتور سمندری طوفان ایان کی وجہ سے ہونے والی تباہی سے پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔امریکی نیشنل ہریکین سینٹر نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق طوفان ایان بدھ کی سہ پہر خطے سے ٹکرایا اور پلک جھپکتے ہی طاقتور طوفان نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ شہر پر اس کا اثر چند گھنٹوں تک جاری رہا اور بعد میں 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ کمزور پڑ گیا۔مرکز نے کہا کہ طوفان کا مرکز بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح وسطی فلوریڈا سے گزرنے کی توقع ہے ۔ اس کے بعد جمعرات کی رات دیر گئے تک مغربی بحر اوقیانوس کے اوپر سے نکلنے کی توقع ہے ۔سینٹر کے مطابق طوفان سے جمعہ کو شمال مشرقی فلوریڈا، جارجیا اور جنوبی کیرولینا کے ساحلوں کے ساتھ تباہی متوقع ہے ۔