سمندری طوفان’’ ایڈالیا‘‘ امریکی ریاست فلوریڈا اورجارجیا سے ٹکرا گیا

   

واشنگٹن:سمندری طوفان ایڈالیا امریکی ریاست فلوریڈا اورجارجیا سے ٹکرا گیا۔اسکول کاروباری مراکز بند کردئیے گئے۔بارش کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ بارش کے پانی سے رہائشی علاقے زیر آب آگئے۔سوشل میڈیاپرشیئر کی گئی ویڈیومیں دیکھاجاسکتا ہے کہ سیلابی ریلہ ہورس شو بیچ پر گھرکو بہا لے گیا۔ سڑکیں ندی نالوں کا منظرپیش کرنے لگیں۔گاڑیوں اورسائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بارش کی وجہ سے فلوریڈا میں تین لاکھ اورجارجیا میں تقریبا دولاکھ گھروں اور کاروباری مراکزکو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ سیلاب کے باعث سکول بند اورمتعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق فلوریڈا میں ساڑھے نوبلین ڈالرکی پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچا۔ فلوریڈا گورنرڈی سینٹیس کا کہنا ہے کہ مقامی حکام کو بارش کا ملبہ صاف کرنے کی ہدایت کی گئی۔فلوریڈا میں طوفان کا زورتھم چکا ہے۔طوفان کے بعد تباہ شدہ قصبے کی حالت زارکی وجہ سے پریشانی سے دوچارہیں۔ طوفان کئی گھروں کی چھتیں اڑا لے گیا تو کئی گھروں کا ملبہ پیچھے چھوڑ گیا۔