سمندری طوفان سے جاپان میں ہلاکتوں کی تعداد 48 ہوگئی

,

   

ہویاسو (جاپان) ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بچاؤ ٹیم کے ارکان عملہ نے زمین کھسکنے کے واقعات کے بعد قریب و دور موجود دریاؤں میں لاپتہ ہونے والے افراد کی نعشیں یا زندہ افراد کی تلاش شروع کردی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی جملہ تعداد 48 تک پہنچ گئی۔ وسطی اور شمالی جاپان میں سمندری طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی۔ مسلسل موسلادھار بارش اور تیز آندھی کی وجہ سے ہزاروں مکان منہدم ہوگئے اور جاپان کا اہم ترین جزیرہ میں سیلاب آ گیا اور اس علاقہ میں ہزاروں مکان برقی سربراہی سے محروم ہوگئے۔ جاپان کے خبر رساں ادارہ ٹیوٹو خبر کے بموجب 48 ہلاکتیں واقع ہوچکی ہیں اور 17 افراد لاپتہ اور 100 سے زائد زخمیوں کی اطلاع ملی ہے۔ ماہرین کے بموجب حقیقی تخمینہ کرنے کیلئے کہ ہلاکتوں کی تعداد کیا ہے اور تباہی کی مالیت کا صحیح تخمینہ کیا ہے، کچھ وقت لگے گا۔