سمندری طوفان ’موچا‘ میانمار اور بنگلہ دیش ساحل سے ٹکرا گیا

   

ڈھاکہ : خلیجِ بنگال میں بننے والا سمندری طوفان ’موچا‘ میانمار اور بنگلہ دیش کے ساحلوں سے ٹکرا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیٹگری 5 شدت کے طوفان کے باعث شدید بارشوں اور تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے۔ طوفان ’موچا‘ کے پیشِ نظر بنگلہ دیش سے پہلے ہی تقریباً 3 لاکھ افراد کا انخلاء کرا لیا گیا۔ طوفان کے راستے میں آنے والے علاقوں کے 20 لاکھ افراد کے براہِ راست متاثر ہونے کے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں کو طوفان سے شدید خطرہ ہے، طوفانی بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔