گجرات کے ساحل سے کچھ کے مقام پر ٹکرانے کا اندیشہ
نئی دہلی ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام) سمندری طوفان وایو امکان ہے کہ دوبارہ مڑجائے گا اور گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا جائے گا ۔ وزارت ارضیاتی سائنس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس کی اطلاع دی ۔ وزارت کے معتمد نے کہا کہ وایو امکا ن ہے کہ /16 جون کو دوبارہ مڑ جائے گا اور /17 اور /18 جون کے درمیان کچھ کے مقام پر ٹکرائے گا ۔ سمندری طوفان کی شدت امکان ہے کہ کم ہوجائے گی ۔ معتمد راجیون نے کہا کہ ممکن ہے کہ یہ ساحلی علاقہ سے ٹکرائے گا یا پھر شدید کم دباؤ میں تبدیل ہوجائے گا ۔ حکومت گجرات کو کسی بھی امکانی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ سمندری طوفان وایو جمعرات کے دن گجرات کے ساحل سے ٹکرانے والا تھا لیکن اس نے اپنا راستہ تبدیل کردیا اور ضلع سومناتھ کے مقام گیر سے گوناگڑھ اور پوربندر کی جانب مڑگیا ۔