سمندری طوفان ڈوریان سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی

   

Ferty9 Clinic

نساؤ ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سمندری طوفان ڈوریان سے بہاماس میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 30 ہوگئی۔ وزیراعظم ہوبرٹ منیز نے سی این این کو جمعرات کے روز یہ بات بتائی۔ قبل ازیں حکام نے ڈوریان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 بتائی تھی لیکن یہ بھی واضح کردیا تھاکہ اس تعداد کو آخری نہ سمجھاجائے کیونکہ ڈوریان سے جس نوعیت کی تباہ کاریاں ہوئی ہیں اس سے یہ واضح ہیکہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ نے بھی اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بہاماس میں تقریباً 70,000 افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔