واشنگٹن ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیوبا اور امریکی ریاست فلوریڈا کے درمیان واقع جزائر بہاماس پر طاقت ور سمندری طوفان ’ڈوریان‘ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اب بیس ہو گئی ہے۔ بحیرہ کریبیین کی اس جزیری ریاست کے وزیر صحت نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق جزائر بہاماس پر تقریبا ستّر ہزار انسانوں کو اشیائے خوردنی، پینے کے پانی، رہائشی خیموں اور ادویات کی اشد ضرورت ہے۔
