واشنگٹن : سمندری طوفان ڈیلٹا کی زد میں آئی امریکی ریاست لوئسیانا میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیاہے ۔وائٹ ہاؤس نے چہارشنبہ کوایک بیان کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے لوئیساینہ میں ایمرجنسی نافذ ہونے کا اعلان کیاہے تاکہ 5اکتوبر کو آئے سمندری طوفان ڈیلٹا سے ہوئے نقصان سے ابھرنے میں ریاست، قبائل علاقوں اور مقامی انتظامیہ کو مدد فراہم کی جاسکے ۔ ریاست میں طوفان کا قہر جاری ہے ۔ایمرجنسی نافذ ہونے پر ریاستی حکومتوں کو مرکز کی امداد ملنے کا راستہ وسیع ہوجاتا ہے ۔قومی طوفان مرکز کے کل ٹوئٹ کرکے کہا امریکی ساحل کے نزدیک آنے پر سمندری طوفان کا دائرہ وسیع ہوگیا جس سے اس کے رفتار پکڑنے پر جان و مال کے نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔