سمندر میں تیرتا شہر ، سعودی عرب میں تعمیر ہوگا

,

   

ریاض : کیا آپ قیاس کرسکتے ہیں کہ 5 بلین ڈالر مالیت کی ٹیرایاٹ میں کیا کیا ہوگا۔ لزارینی کے نہایت وسیع تیرتے شہر میں ہم کو ایسی ایسی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی جس کا عام طور پر قیاس کرنا مشکل ہے۔ عام قواعد، حدود اور بجٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے Pangeos کا عدیم النظیر پراجکٹ پیش کیا جارہا ہے جو شاہانہ معیار زندگی اور اختراع کے نئے معیار قائم کرے گا۔ اٹالین ڈیزائن اسٹوڈیو نے بہت سی بڑی کشتی میں زندگی کا بالکلیہ نیا طریقہ پیش کیا ہے جہاں ہم کو ایک پورا شہر دستیاب ہوگا۔ ٹیرایاٹ پیانجیوز 1800 فٹ طویل ہے اور اس میں 2000 فٹ کی بیم لگی ہوگی۔ 9 ایچ ٹی ایس والے مکمل الیکٹرک انجن اس کشتی کو چلائیں گے جو استقلال کے ساتھ پانچ ناٹس کی رفتار پر چلے گی۔ اس میں 30 ہزار علحدہ سیل ہوں گے جس میں قیام کرنے والے لوگوں کو ایسی شاہانہ زندگی کا لطف اٹھانے کا موقع ملے گا جو دنیا کے دیگر حصوں میں انہیں شاید ہی دستیاب ہوسکے گی۔