جدہ : سعودی عرب کے شہر جبیل میں سمندر میں دو سیاحتی کشتیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور کشتیوں میں سوار افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری سرحدی فورس کے ترجمان حادثہ منگل کو پیش آیا تھا۔الفناتیر ساحل کے قریب سمندر میں دو سیاحتی کشیوں کے تصادم کے نتیجے میں ایک غیر ملکی خاتون موقع پر ہلاک ہوئی، جبکہ دونوں کشتیوں کے سوار افراد میں سے بیشتر زخمی ہوئے ہیں۔