سمندر میں پھنسے شخص نے گھڑی کی مدد سے خود کو بچا لیا

   

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے سمندر میں تقریباً 24 گھنٹے گزارنے والے ایک شخص نے اپنی گھڑی کی مدد سے مچھیروں کی توجہ حاصل کرکے خود کو بچا لیا۔نیوزی لینڈ پولیس کے مطابق شہری کا بچ جانا ایک کرشمہ ہے۔ وہ اپنی 40 فٹ لمبی کشتی میں تنہا ماہی گیری کرنے گیا تھا اور اس دوران ایک بڑی مچھلی کو پکڑنے کی کوشش میں کشتی اْلٹ گئی۔پولیس کے مطابق شہری نے سمندر میں پوری رات گزاری ہے اور ایک بار شارک سے آمنا سامنا ہوا۔ شہری نے نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں 55 کلومیٹر پر واقع جزیرے ایلڈرمین تک تیرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ تھک گیا اور لہروں کی زد میں آکر مزید دور چلا گیا۔تاہم شہری کو دن کے وقت ٹیلر، مائیک اور جیمز نامی تین ماہی گیروں نے بچایا۔ جب پولیس نے تفتیش کی تو ماہی گیروں نے بتایا کہ وہ ماہی گیری پر تھے جب انہوں نے پانی پر غیر معمولی روشنی چمکتی دیکھی۔