سمندر میں ڈوبی کروڑوں کی مالیت کی گھڑی کو ڈھونڈ لیا گیا

   

دبئی:پولیس نے سیاح کی سمندر میں ڈوبنے والی 19کروڑ 5 لاکھ پاکستانی روپے کی مہنگی ترین گھڑی ڈھونڈ نکالی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی کے رہائشی حامد فہد المیری اپنے دوستوں کے ہمراہ سمندر کی سیر کو ایک کشتی پر سوار ہو کرگئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ حامد اپنے دستوں کے ساتھ پام جمیرہ کی سیر کر رہے تھے کہ برطانیہ سے آئے ان کے ایک دوست کی مہنگی ترین رولیکس گھڑی سمندر میں کھوگئی جس کی قیمت 19کروڑ 5 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔ میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے حامد نے بتایا کہ برطانیہ سے آئے ان کے ایک دوست نے سمندر میں غوطہ لگایا اوراس دوران ان کی گھڑی ہاتھ سے نکل کر کھو گئی جس پر دبئی پولیس کو مدد کیلئے طلب کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس غوطہ خوروں کو تمام تفصیلات بتائی گئیں اور پھر وہ سمندر میں گھڑی کی تلاش کیلئے اترگئے اور تقریباآدھے گھنٹے کی محنت کے بعد بالآخر گھڑی کو ڈھونڈ نکالا،اس موقع پر سیاحوں کی جانب سے دبئی پولیس کا شکریہ ادا کیا گیا۔