چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بتایا کہ مرکز کی جانب سے گرین او راورینج زونس میں دئے گئے تمام مراعات جاری رہیں گے۔ ریڈ زونس میں کسی دکان کو کھولنے کی اجازت نہیں رہے گی سوائے تعمیری اشیاء کی دکان کے۔ وزیر اعلیٰ نے سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے شراب کی دکانات کھلے رکھنے کی اجازت دی ہے۔ریڈ زونس میں شراب کی دکان کھولنے کی اجازت نہیں رہے گی۔
سمنٹ، اسٹیل، ہارڈ ویر، الیکٹریکلس، اسپیرپارٹس کی دکانات کھولنے کی اجازت رہے گی۔