منگلورو 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سمودھان سمرکھشنا سمیتی یکم مارچ کو یہاں ایک اجلاس منعقد کررہی ہے تاکہ سی اے اے ، این آر سی ، این پی آر کے خلاف احتجاج منعقد کیا جاسکے۔ تنظیم کے صدر حیدر پرتھی پاڑی نے کہا ہے کہ منگلور کے رکن اسمبلی یو ٹی قدیر اجلاس کا افتتاح کریں گے۔ انسانی حقوق کے کارکن تیستا سیتلواڈ ، سابق آئی اے ایس عہدیدار ششی کانت سنتھل اور معروف مفکر مہندر کمار کے علاوہ کارکن شیو سندر ایس ڈی پی آئی کے نائب صدر عبدالمجید خان اور سی پی آئی ایم لیڈر سنیل کمار بجاج بھی اِس اجلاس سے خطاب کریں گے۔