سمیت اور اوانی نے جیتے گولڈ میڈلس

   

ٹوکیو ۔ہندوستان کیے لئے آج ٹوکیو پیرا اولمپکس میں شاندار دن رہا جیسا کہ اس نے دو گولڈ میڈل کے ساتھ ایونٹ کے 7 دن 5 میڈلس حاصل کئے ۔پہلوان سے بھالا پھینکنے والے سمیت انٹل نے پیر کے روز ایف 64 ایونٹ میں 68.55 میٹرکی عالمی ریکارڈ کامیابیکے ساتھ گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔ اس سے قبل دن میں شوٹر اوانی لیکھرا نے بھی تاریخ رقم کی کیونکہ وہ پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئیں اورآر2 خواتین کی 10 میٹر ایر رائفل اسٹینڈنگ ایس ایچ 1 ایونٹ میں پوڈیم کی چوٹی تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔ 19 سالہ کھلاڑی نے عالمی ریکارڈ 249.6 کے برابرکیا جو کہ ایک نیا پیرالمپک ریکارڈ بھی ہے۔ ڈسکس پھینکنے والے یوگیش کٹھونیا نے مردوں کے ایف 56 ایونٹ میں سلور میڈل جیتا۔ 24 سالہ نئی دہلی کے کیوریمل کالج سے بی کام گریجویٹ سلور میڈل کی اپنی چھٹی اورآخری کوشش میں 44.38 میٹر کے بہترین فاصلے پر ڈسک پھینکی۔ دو مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تجربہ کار دیویندر جھاجریہ نے شاندار تیسرا پیرالمپک میڈل جیتا۔ سندر سنگھ گرجر نے مردوں کے جیولین تھرو ایف 46 کے فائنل میں جھجریہ کے پیچھے رہ کر برونز میڈل جیتا۔ہندوستان کیلئے آج دن کا آغاز کافی شاندار ہوا اور ہندوستانی پیرا ایتھلیٹس کے لئے ٹوکیو پیرالمپکس میں پیر کا دن بہت اچھا رہا اور انہوں نے گولڈ ، سلور اوربرونز میڈلجیتے ۔سب سے پہلے 19سالہ اوانی لیکھڑا نے خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفل ایس ایچ ون مقابلہ میں249.6 کے عالمی ریکارڈ اسکورکی برابری کرتے ہوئے ہندوستان کو ٹوکیو پیرالیمک کا پہلا گولڈ میڈل دلایا۔ وہ ساتویں نمبر پر رہتے ہوئے فائنل میں پہنچی تھی لیکن فائنل میں واقعی کمال کا مظاہرہ کیا۔ یوگیش کتھونیا نے مردوں کے ڈسکس تھروایف 56 مقابلے میں 44.38 میٹر کے سیزن کے بہترین تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیتا۔بالا پھیک مقابلے میں ہندوستان نے دو میڈلس حاصل کئے ۔ دو بار کے گولڈ میڈلسٹدیویندرجھاجریہ نے 64.35 میٹر کے ذاتی تھرو کے ساتھ سلور میڈلجیتا جبکہ سندر سنگھ گرجر نے64.01 میٹر کے تھرو سے برونز میڈل جیتا۔