بیجا پور ۔ چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے ایک اسکول ماتا رکمانی آشرم اسکول کی 35 طالبات کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ 9 طالبات کی حالت تشویشناک ہے۔ معلومات کے مطابق اسکول میں خراب کھانا کھانے کی وجہ سے طالبات کی صحت خراب ہوگئی تھی۔ اس سے پہلے بھی 27 طالبات کی صحت بگڑنے کے معاملے سامنے آئے تھے۔ بیجاپور ضلع کے ماتا رکمانی آشرم میں زیر تعلیم 35 طالبات کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ خراب کھانا کھانے سے طالبات کی طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ 9 طلباء کی حالت سنگین اور ایک ہلاک ہوگیا ۔