سمیت غذا سے متاثرہ بچوں کی حالت میں بہتری

   

Ferty9 Clinic

مختلف سیاسی قائدین کی جانب سے دواخانہ میں شریک طلبہ کی مزاج پرسی

کریم نگر۔/26 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دوپہر کے کھانے کے بعد شنکرپٹنم آدشا اسکول کے 48 بچے فوڈ پوائزن کا شکار ہوجانے پر کریم نگر ضلعی سرکاری دواخانہ میں شریک کرویا گیا تھا، جملہ دو ایمبولینس میں ان بچوں کو لاکر دواخانہ میں شریک کیا گیا۔ دست و قئے کے شکار بچوں کی حالت بگڑ جانے پر پیٹ میں کافی درد کی شکایت کرنے پر انہیں یہاں لایا جاکر کچھ بچوں کو وارڈ میں اور کچھ بچوں کو باہر اور کچھ بچوں کو خواتین کے وارڈ میں رکھا جاکر علاج شروع کیا گیا۔ بعض کی حالت میں بہتری پیدا ہوچکی ہے دواخانہ کے ڈاکٹرس نے واقف کروایا۔ دواخانہ میں شریک سبھی طلباء و طالبات کی ڈاکٹر رام موہن راؤ نے ان سے ملاقات کی اور ان کے علاج کے تعلق سے متعلقہ ڈاکٹروں سے دریافت کیا اور بہتر طریقہ پر علاج کا مشورہ دیا۔ دوپہر کے کھانے کے دوران شاید اس میں کچھ آلودگی آگئی تھی جس کی وجہ سے بچوں کی حالت بگڑ گئی ، اب انہیں کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوگا، کوئی جانی خطرہ نہیں ہے ۔ان کی صحت یابی کے بعد انہیں دواخانہ سے رخصت کیا جائے گا ۔ اس موقع پر شنکر پٹنم زیڈ پی ٹی سی سرینواس ریڈی، ایم پی پی سرینواس ریڈی وغیرہ نے آکر بچوں کی مزاج پرسی کی اور انہیں دی جارہی ادویات اور طبی سہولتوں سے واقفیت حاصل کی۔ بی جے پی ضلع صدر بی ستیہ نارائن ، ریاستی مہیلا صدر سجاتا ریڈی اور دیگر قائدین نے بچوں کی مزاج پرسی کی۔ حقوق اطفال، پرجا دھوانی ، ریاستی صدر انومنڈلا شوبھا رانی نے بھی بچوں کی مزاج پرسی کی ۔ انہوں نے کہا کہ آدرشا اسکول کے ہر بچہ پر سالانہ ایک لاکھ کا خرچ آرہا ہے لیکن اس کی صحیح دیکھ بھال و نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کا واقعہ پیش آیا ہے شکر ہے کہ کسی کی جان نہیں گئی۔