نیویارک۔24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کا م ) ہندستان کے باصلاحیت کھلاڑی سمیت ناگل کا سب سے بڑا خواب پورا ہونے جا رہا ہے اور وہ سال کے آخری گرانڈ سلیم یو ایس اوپن کے پہلے مرحلے میں ٹینس لیجنڈ اور20 گرانڈ سلام خطابات کے بادشاہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر سے نبرد آزما ہوں گے ۔ہریانہ کے جھجھرکے22 سالہ سمیت نے یو ایس اوپن کے اہم ڈرا کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے اور وہ پہلی مرتبہ کسی گرانڈ سلام میں اتریں گے ۔ سمیت کا بنیادی ڈرا کے پہلے راؤنڈ میں تیسرے سیڈ فیڈرر سے مقابلہ ہوگا۔
