سمیع جیسے باصلاحیت بولر کی کمی کسی بھی ٹیم کو ہوگی: موہت

   

 چنئی۔ گجرات ٹائٹنز کے فاسٹ بولر موہت شرما نے اعتراف کیا کہ محمد سمیع کی صلاحیت کے کسی بولرکو تبدیل کرنا مشکل تھا کیونکہ ان کی ٹیم کو یہاں آئی پی ایل چمپئن چنئی سوپرکنگز کے خلاف 63 رن کی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔  ہندوستان کے اہم فاسٹ بولرسمیع آئی پی ایل سے باہر بیٹھے ہیں کیونکہ وہ ٹخنے کی سرجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز سے محروم ہونے کے بعد اس سال کے آخر میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹسٹ سیریزکے ساتھ واپسی کریں گے۔ سمیع جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ سے بھی محروم رہیں گے۔2013 سے 2015 کے درمیان سی ایس کے کے لیے کھیلنے والے شرما نے کہا، کوئی بھی ٹیم سمیع جیسے بولر کی کمی محسوس کرے گی اور آپ اس کی جگہ کسی دوسرے بولرکو نہیں لے سکتے۔ بولروں کیلئے زخم  بے قابو ہوتے ہیں اور آپ کو دیکھنا چاہیے کہ اس کے ساتھ کیسے آگے بڑھنا ہے ۔دوسری جانب شرما نے کہا کہ اسپینسر (جانسن) اور عظمت اللہ (عمرزئی) کے لیے پہلا سال ہے۔ انھوں نے ابھی زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ اس لیے ہمیں ان کے ساتھ صبرکرنا چاہیے اور زیادہ نتیجہ خیز نہیں بننا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ محمد سمیع کی خلاء کو پر کرنے میں وقت لگے گا اور نئے بولرس سے فوری بہتر مظاہروں کی توقع نہیں کرنی چاہئے ۔

افغانستان کیخلاف ہندوستان کو شکست
گوہاٹی ۔ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر ٹو کے میچ میں افغانستان نے ہندوستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔گوہاٹی میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان نے پہلے برتری حاصل کی، یہ گول ٹیم کے اسٹار کھلاڑی سْنیل چیتھری نے 38 ویں منٹ میں اسکورکیا۔ وقفے پر مقابلہ 1-0 تھا، دوسرے ہاف میں افغانستان نے بہترکھیل پیش کیا، مہمان ٹیم کی جانب سے 70ویں منٹ میں رحمت اکبری نے گول کرکے مقابلہ برابرکیا۔کھیل کا مقررہ وقت ختم ہونے سے دو منٹ پہلے افغانستان کے شریف محمد نے پنالٹی کک پرگول کرکے اپنی ٹیم کو 2-1 سے تاریخی کامیابی دلادی۔