سمیع کی رانجی ٹرافی مقابلے میں شرکت کا امکان

   

نئی دہلی: سینئر فاسٹ بولر محمد سمیع، جو ٹخنے کی سرجری کے بعد بحالی سے گزر رہے ہیں، امکان ہے کہ وہ رانجی ٹرافی میں اپنی ڈومیسٹک ٹیم بنگال کے لیے مسابقتی کرکٹ میں واپسی کریں گے اور ممکنہ طور پر بین الاقوامی سطح پر بعد میں نئی دہلی میں ٹسٹ میچوں میں سے ایک میں شرکت کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی قومی ٹیم میں واپسی ممکن ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ سمیع 11 اکتوبرکو یوپی کے خلاف بنگال کے ابتدائی دور رانجی میچ میں سے ایک یا دونوں میں شرکت کریں گے یا 18 اکتوبر کو بہار کے خلاف کولکتہ میں ہونے والے مقابلے میں سمیع میدان میں اتریں گے ۔ چونکہ دونوں مقابلوں کے درمیان صرف دو دن کا وقفہ ہوگا اس کا زیادہ امکان نہیں ہے کہ وہ دونوں مقابلوں میں شرکت کریں گے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز 19 اکتوبر کو بنگلورو میں شروع ہوگی جس کے بعد پونے (24 اکتوبر) اور ممبئی (یکم نومبر) میں دیگر دو ٹسٹ مقابلے ہوں گے۔ توقع ہے کہ سمیع آسٹریلیا کے بڑے دورے پر جانے سے پہلے ان میں سے ایک مقابلہ ضرورکھیلیں گے۔