ناگپور : گیند نئی تھی لیکن محمد سمیع کا انداز وہی پرانا شاہانہ تھا۔ اب ایسی صورتحال میں ناگپور میں کچھ ہونا تھا تو ایک کرشمتہ ہوا۔ سمیع نے جیسے ہی ناگپورگراؤنڈ پر قدم رکھا تو انہوں نے ایسا جلوہ دکھایا کہ اننگزکا آغاز کرنے آئے انگلینڈ کے دو دھماکہ خیز بیٹرس فل سالٹ اور بین ڈکٹ کو بھی خبر نہ ہوئی۔ ایسا نہیں ہے کہ سمیع نے یہ کام پہلے نہیںکیا ہے۔ وہ ونڈے میں کئی بار ایسا کرچکے ہیں لیکن 444 دن تک ونڈے فارمیٹ سے دور رہنے کے بعد اس میں واپسی پر اتنی طاقت دکھانا ایک کرشمہ ہی کہلائے گا۔؟ کرشمہ کے کے تار 444 دنوں کے بعد واپسی کے ونڈے میں ان کے پہلے اوور سے جڑے ہوئے ہیں۔ سمیع نے پہلا اوور نئی گیند سے کیا تو ان کا پرانا اندازنظرآیا۔ سمیع نے میچ کا پہلا اوورکیا جس سے معلوم ہوتا تھا کہ ان کے اندر کی آگ ابھی تک برقرار ہے۔فل سالٹ نے سمیع کے پہلے اوورکا سامنا کیا۔ دنیا بھر میں سالٹ کی تصویر ایک دھماکہ خیز بیٹرکی ہے لیکن جس طرح سے سمیع نے انہیں اپنے پہلے اوور میں خاموش رکھا وہ قابل ستائش ہے۔ سمیع نے اوورکی پہلی گیند فل لینتھ پھینکی۔ اس کے بعد دوسری گیند شارٹ لینتھ کی گئی۔ سمیع نے تیسری گیند پر سالٹ کو مات دی۔ چوتھی گیند پر دوبارہ وہ پریشان ہوئے ۔ اس کے بعد سمیع نے آخری دوگیندوں پرکوئی رن نہیں دیا اور اس طرح نئی گیند کے ساتھ سمیع کا پہلا اوور میڈن رہا۔محمد سمیع نے اپنا پہلا اسپیل4 اوورز کاکیا جس میں انہوں نے کوئی وکٹ حاصل نہیں کی لیکن کوئی زیادہ رنز بھی نہیں دیئے۔ سمیع نے اپنے پہلے اسپیل میں4 اوورز میں1 میڈن کے ساتھ 19 رنز دیے۔ پہلا اسپیل کرنے کے بعد سمیع بھی میدان سے باہر چلے گئے لیکن میچ میں انہوں نے 8 اوورس میں 38 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ۔ ناگپور میں سمیع جس طرح کی فام میں رہے وہ خوش آئند ہے۔