سم سویپ کے ذریعہ اکاونٹس ہیک ،سائبر جرائم پیشہ افراد کا عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : جدید ٹکنالوجی کے آنے کے بعد سے جعلساز نئے نئے طریقوں سے دھوکہ دہی کررہے ہیں ۔ اب سائبر جرائم پیشہ افراد نئے موبائل فونس میں استعمال ہونے والے سم کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے ’ سم سویپ ‘ کے فراڈ کررہے ہیں ۔ سم سویپ ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن (2FA) سسٹم میں موجود خامی کا فائدہ اٹھا کر صارف کے اکاونٹس کو ہیک کرنے کا ایک طریقہ ہے ۔ اس قسم کے فراڈ میں سائبر دھوکہ باز صارف کے موبائل نمبر کو اپنے کنٹرول میں لے لیتے ہیں ۔ وہ اس نمبر سے منسلک اکاونٹس کا کنٹرول سنبھال لیتے ہیں ۔ وہ صارف کے اصل سم کارڈ کو لنک کرنے کے لیے ڈپلیکٹ سم کارڈ کا استعمال کرتے ہیں ۔ اس طرح اس موبائل نمبر پر بینک یا دیگر آن لائن اکاونٹس کو بھیجا گیا OTP دھوکہ بازوں تک پہنچ جاتا ہے ۔ اس کے ساتھ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اکاونٹس چلاتے ہیں اور پیسے اپنے اکاونٹس میں جمع کرتے ہیں ۔ دھوکہ باز سب سے پہلے فشنگ ای میلز اور سوشیل میڈیا کے ذریعہ صارف کی ذاتی معلومات اکٹھا کرتے ہیں ۔ اس کے بعد وہ آپریٹر کے کسٹمر کیر کو کال کرتے ہیں اور صارف کے بارے میں چوری شدہ معلومات کے ساتھ سم کی تبدیلی کی درخواست کرتے ہیں ۔ بعض صورتوں میں وہ اس عمل کو صارف کے تعاون یا دھوکہ دہی کی اجازت سے مکمل کرتے ہیں ۔ سم سویپ فراڈ کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے صارف کچھ ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرسکتے ہیں ۔ سم پروٹیکشن آپشن کو فعال کریں ۔ اپنے موبائل آپریٹر کی طرف سے پیش کردہ سم سویپ سے بچاؤ کے تحفظ کی خدمت کا استعمال کریں ۔ اپنے آن لائن اکاونٹس کے لیے مضبوط طویل پاس ورڈ استعمال کریں ۔ 2FA کے لیے ایس ایم ایس کے بجائے ایپس گوگل آتھینٹکیٹر کا انتخاب کریں ۔ اگر کوئی آپ کے سم کی تفصیلات دریافت کریں تو اسے معلومات فراہم نہ کریں ۔ اس کے بعد فوراً اپنے اکاونٹ کو چیک کریں ۔ سم سویپ کا استعمال کرتے ہوئے دھوکہ باز صارفین کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دے رہے ہیں ۔۔ ش