سم کارڈ و موبائیل نیٹ ورک کے بغیر بی ایس این ایل سے کالس کی سہولت

,

   

سیٹلائیٹ ٹکنالوجی سے استفادہ ، خانگی کمپنیوں کیلئے چیلنج
حیدرآباد ۔8۔نومبر (سیاست نیوز) ملک میں خانگی موبائیل کمپنیوں کیلئے بی ایس این ایل نے چیلنج پیدا کردیا ہے ۔ مکیش امبانی اور بھارتی متل سے مسابقت میں سرکاری ادارہ بی ایس این ایل نے نئی ٹکنالوجی متعارف کی جس کے تحت سم کارڈ اور موبائیل نیٹ ورک کے بغیر صارفین ٹیلی فون کالس کرسکتے ہیں ۔ سرکاری ادارہ بی ایس این ایل کی یہ منفرد اسکیم جیو ، ایرٹیل اور وی آئی جیسی کمپنیوں کیلئے مسابقت پیدا کر رہی ہے۔ بی ایس این ایل نے عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے ذریعہ اپنی کارکردگی میں توسیع کا منصوبہ بنایا ہے ۔ خانگی کمپنیوں سے چارجس میں اضافہ کے بعد صارفین بی ایس این ایل کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ بی ایس این ایل نے اسپیام فری نیٹ ورک ، ATS Kiosk اور D2D (ڈائرکٹ ٹو ڈیوائیس) جیسی خدمات متعارف کی ہیں۔ D2D سرویس کا تجرباتی آغاز کیا گیا جس کے تحت صارفین سم کارڈ اور موبائیل نیٹ ورک کے بغیر کال کرسکتے ہیں۔ یہ سرویس سیٹلائیٹ کے ذریعہ کام کرے گی اور کسی موبائیل نیٹ ورک کی ضرورت نہیں رہے گی۔ بی ایس این ایل نے D2D سرویس کے لئے سیٹلائیٹ سے مربوط کرنے کا حال ہی میں کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ سم کارڈ کے بغیر صارفین آڈیو اور ویڈیو کالس کرسکتے ہیں۔ یہ سرویس عام اینڈرائیڈ اور اسمارٹ فون پر دستیاب رہے گی۔ 36,000 کیلو میٹر کی مسافت میں یہ کال کئے جاسکتے ہیں۔ بی ایس این ایل نے خانگی موبائیل کمپنیوں سے مسابقت کرتے ہوئے سیٹلائیٹ کنکٹیوٹی خدمات کو ڈیولپ کیا ہے۔ ہندوستان میں سیٹلائیٹ خدمات کی فراہمی کیلئے ایلان مسک کے ادارے اسٹار لنک اور امیزان نے پیشقدمی کی ہے۔ انہیں ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کمیونیکیشن کی منظوری کا انتظار ہے۔ 1