سناتن آرگنائزیشن کے لیڈرس سمیت صحافیوں کے قتل کرنے کا منصوبہ

   

سورت پولیس نے نرسی سے ایک نوجوان کو کیا گرفتار ،پاکستانی واٹس ایپ گروپ پرچیٹنگ کا شاخسانہ

دیگلور۔14 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پاکستان کا ایک ہندوستان کی مخالفت کرنے والا ’’واٹس ایپ گروپ‘‘ کے ساتھ راست تعلقات رکھنے والا نرسی ضلع ناندیڑ کے ایک نوجوان کو سورت ( گجرات) پولیس نے اتوار کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے گجرات لے جانے کے سبب تمام لوگوں میں سراسیمگی پائی جاتی ہے۔ سناتن سنگھٹنا کے کچھ لیڈرس کے علاوہ صحافیوں کے قتل کا منصوبہ بنانے کا الزام نوجوان پر عائدکیا جا رہا ہے۔ 12 مئی کی صبح اندازاً ( 10 بجے) رامتیرتھ (ضلع ناندیڑ) پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع موضع نرسی (تعلقہ نائیگاؤں بازار) کے ساکن ایک نوجوان شیخ شکیل شیخ ستار (عمر 18 سال) پیشہ:طالب علم ( متعلم بی ایس سی) کو سورت شہر سے وابستہ۔ گجرات پولیس کی ایک ٹیم نے ایف۔آئی۔آر۔ رجسٹرڈ نمبر: 11210015240039 /2024 کی تعزیرات ہند کی دفعات [153- اے] 467، 468، 471، 120۔بی، کے علاوہ شق۔[ 66- ڈی، 67،67- اے] ائی ٹی ایکٹ کے بابت حراست میں لیا ہے اور اسے مزید تفتیش کے لیے سورت(گجرات ) لے گئی ہے۔جیش بابا راجپوت نامی واٹس ایپ گروپ یہ پاکستان کے وقاس و سرفراز ڈوگر چلاتے ہیں جس میں سورت گجرات کے سہیل ٹیمول اور بہار کے شہناز شامل ہونے کی اطلاع پولیس نے دی ہے ۔ ان ملزمین نے سناتن سنگھٹنا کے عہدیداران اور کچھ ہندو نیتاؤں اور ان سے وابستہ صحافیوں کو دھمکانا، ڈر و خوف پیدا کر کے قتل کرنے کا منصوبہ بنانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بیرونی ممالک سے ہتھیار حاصل کرنے کی بابت چیٹنگ ان کے موبائل سے ملی ہے ۔ اس لحاظ سے شیخ شکیل شیخ ستار ساکن نرسی (تعلقہ نائیگاؤں بازار) اس میں ملوث ہونے کی اطلاع پولیس نے دی ہے ، چنانچہ انہوں نے کل نرسی میں پولیس کی ٹیم نے ناندیڑورام تیرتھ پولیس کی مدد سے اس نوجوان کو گرفتار کرکے سورت (گجرات) لے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔