سناروں کی پٹائی کرنے والے چار سناروں کے خلاف مقدمہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔26 ۔جولائی (سیاست نیوز) طلائی زیورات تیار کرنے کے دوران ناقص کوالیٹی اور سرقہ کا الزام عائد کرتے ہوئے دو سناروں کی پٹائی کرنے والے چار ساتھی سناروں کے خلاف چارمینار پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ بوبائی جو پیشہ سے سنار ہے اور چیلہ پورہ چارمینار کا ساکن ہے ، وہ اپنے ساتھی سنار سائی کے ساتھ چیلہ پورہ میں واقع سناروں کے کارخانہ میں ملازمت کر رہا ہے ۔ 21 جولائی کو اس کے ساتھ سنار پردیپ جانا، ابھیجیت ، کشن اور لالتو ادک نے ان پر سرقہ کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں ایک گیس سلینڈر سے باندھ دیا اور بعد ازاں شدید زد و کوب کیا ۔ اس واقعہ کا ویڈیو بھی سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا جس کے نتیجہ میں پولیس چارمینار نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے زد و کوب کرنے والے چار سناروں کو حراست میں لے لیا ۔