سنبھل : اترپردیش سنبھل میں آج آثار قدیمہ ٹیم نے مذہبی اہمیت کے قدیم مقامات کا سروے کیا۔ سنبھل کھگو سرائے میں 14دسمبر کو بجلی کی چیکنگ کے دوران کارتکیشور مندر کے گذشتہ 46سال سے بند ہونے کی اطلاع پر ڈی ایم راجندر پنسیا نے مندر کا انکشاف اور پھر محکمہ آثار قدیم کو خط لکھ کر قدیم مذہبی مقامات کا سروے کیلئے کہا۔ ڈی ایم کے خط پر آثار قدیمہ ٹیم کل سنبھل پہنچی اور قدیم مذہبی مقامات کا سروے کیا۔ ٹیم نے جمعہ کو بھدرکا آشرم، سورگ دیپ، چکر پانی اور موچھ تیرتھ اور کارتکیشور مندر سمیت 19 کوپوں کا باریکی سے سروے کیا تھا۔ ہفتہ کو ٹیم نے بلکہ وشنو مندر اور کرشن کوپ وغیرہ کو سروے کیا۔ٹیم نے سروے کے دوران گنبد اور دیگر ڈھانچے کی فوٹو اور ویڈیو گرافی بھی کی۔