واشنگٹن، 21 جنوری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ہند۔پاک جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے روکنا میری بڑی کامیابی ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہند۔پاک جنگ میں ہندوستان کے 8 جنگی طیارے گرائے گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ جنگ نہ رکتی تو 10 سے 20 ملین لوگ مارے جاتے ، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے دس ملین جانیں بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جنگیں نوبل انعام کیلئے نہیں رکوائی تھیں، میں اب بھی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوشش کررہا ہوں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے جنگیں نوبل انعام کیلئے نہیں رکوائی تھیں، میں اب بھی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوشش کررہا ہوں، ہم ایران کی صورتحال کو بغور دیکھ رہے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران میں 837 افراد کو پھانسیاں دی گئیں، ہم نے ان سے کہا کہ مزید پھانسیاں ہوئیں تو فوجی آپشن موجود ہے ۔ آپریشن مڈل نائٹ ہیمر تاریخ کا بہترین ملٹری آپریشن تھا۔ سی این این ایران میں مڈ نائٹ ہیمرآپریشن پرجھوٹ بولتا رہا، وینزوئیلا سے 50ملین بیرول تیل حاصل کرلیا، قیمتیں نیچے لائیں گے ، اقوام متحدہ نے ایک جنگ ختم کرانے میں مدد نہیں کی۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ سے متعلق جو کرنے جارہا ہوں وہ نیٹو ممالک کیلئے بہتر ثابت ہوگا، بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اقوام متحدہ کو کام کرتے رہنا چاہیئے ، ری پبلکن حکومت کو ایک سال مکمل ہوگیا، جوبائیڈن نے سرحد کھولی جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد امریکہ آئے ۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں وراثت میں تباہی ملی، واشنگٹن ڈی سی ایک خطرناک جگہ بن چکی تھی، واشنگٹن ڈی سی اب ایک محفوظ شہربن چکا ہے ، ہم نے واشنگٹن ڈی سی کو 200 خطرناک مجرموں سے صاف کیا۔ امریکی صدرکا مزید کہنا تھا کہ ایران کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، گرین لینڈ سے متعلق کچھ ایسا کریں گے کہ نیٹو بھی خوش ہو اور ہم بھی، صدر ٹرمپ نے جی سیون اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔
ٹرمپ ایران کے خلاف فیصلہ کن آپشنز چاہتے ہیں: امریکی حکام
واشنگٹن، 21 جنوری (یو این آئی) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فیصلہ کن آپشنز چاہتے ہیں۔ امریکی اخبار نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی لڑاکا طیارے مشرق وسطیٰ پہنچ چکے ہیں، امریکی ائیرکرافٹ کیرئیربھی مشرق وسطی پہنچ رہا ہے ۔ ٹرمپ ایران کے خلاف فیصلہ کن آپشنز چاہتے ہیں۔ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران اسرائیل میں سابق امریکی سفیر ڈان شپیرو نے بھی کہا تھاکہ صدر ٹرمپ آنے والے ہفتوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔
ٹرمپ نے میکرون کی ہنگامی جی7میٹنگ کی اپیل مسترد کردی
واشنگٹن، 21 جنوری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے ہنگامی جی7اجلاس بلانے کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ ردِعمل ایسے وقت میں آیا ہے جب گرین لینڈ کے حصول کیلئے ٹرمپ کی کوششوں پر واشنگٹن اور اس کے یورپی اتحادیوں کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین جنگ پر تبادلۂ خیال کیلئے جی7 قائدین کے مجوزہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ۔ اس اجلاس کی تجویز میکرون نے دی تھی، تاہم بعد میں فرانسیسی صدر نے وضاحت کی کہ اس ہفتے ایسا کوئی اجلاس طے نہیں ہے ۔
اپنی دوسری مدتِ صدارت کا پہلا سال مکمل ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے اپنے فیصلے کی وضاحت کے دوران میکرون کے سیاسی مستقبل پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ “نہیں، میں ایسا نہیں کروں گا… کیونکہ ایمانوئیل زیادہ عرصے تک وہاں نہیں رہیں گے اور اس میں کوئی دوام نہیں ہے ۔”یہ بیان اس کے بعد سامنے آیا جب ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر میکرون کے ایک نجی پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں فرانسیسی صدر نے انہیں عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے بعد جی-7 اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔