پریاگ راج۔ 13 مئی(یواین آئی) الہ آباد ہائی کورٹ نے سنبھل جامع مسجد اور ہری ہر مندر تنازعہ کے سلسلے میں داخل نظر ثانی عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ ہری شنکر جین و سات دیگر نے سول جج سینئر ڈویژن سنبھل کی عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ سنبھل کے کوٹ مشرقی واقع جامع مسجد ایک مندر کو منہدم کرنے کے بعد بنائی گئی تھی۔ مدعی نے ہری ہر مند ر میں داخلے کے اعلان کا مطالبہ کیا ہے ۔ جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کی نظر ثانی عرضی پر ہائی کورٹ نے اے ایس آئی کو دو ہفتہ کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔
کوئی حلف نامہ داخل نہ ہونے پر عدالت نے آگے کا وقت دیا۔ یہ نظر ثانی عرضی سپریم کورٹ کے آرڈر کے بعد کی ہے جس میں سنبھل کی دیوانی عدالت کے سامنے پوری کاروائی کے ساتھ مقدمے کے جواز کو چیلنج کیا گیا ہے ۔