سنبھل میں فرضی انکاؤنٹرپولیس کیخلاف ایف آئی آر

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ 26 ڈسمبر (ایجنسیز) اترپردیش کے ضلع سنبھل میں ایک مبینہ فرضی انکاؤنٹر معاملے نے پولیس کی کارروائیوں پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ضلع عدالت نے بہجوئی تھانے کے سابق تھانہ انچارج سمیت 12 پولیس اہلکاروں اور ایک دیگر شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ الزام ہے کہ ایک شخص کو ایسے وقت ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار دکھایا گیا، جب وہ پہلے ہی جیل میں قید تھا۔یہ حکم سنبھل کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ وبھانشو سدھیر نے 24 دسمبر کو اوم ویر نامی شخص کی عرضی پر جاری کیا۔ عدالت نے واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ تین دنوں کے اندر تمام نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔