سنبھل پولیس افسر کو انٹرویو کیلئےدھمکی دینے والا یوٹیوبر گرفتار

   

سنبھل : ایک یوٹیوبر کوسنبھل میں ایک پولیس افسر کو انٹرویو دینے کی مبینہ دھمکی دینے کے بعد عوامی امن کو خراب کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یوٹیوبر مشکور رضا دادا نے مبینہ طور پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کے نام مقامی ایریا آفیسر (سی او) انوج کمار چودھری کے انٹرویو کے لیے ان پر دباؤ ڈالنے کیلئے استعمال کیا۔ مشکور رضا 24 نومبر کو سنبھل میں ہونے والے تشدد کے حوالے سے چودھری کا انٹرویو کرنا چاہتے تھے۔ گرفتار ہونے سے پہلے، یوٹیوبر نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ ان کا ٹرانسپورٹ کا کاروبار بھی ہے اور انہوں نے بی جے پی کے کارکن ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔