سنتوش نگر میں سڑک حادثہ، ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/22 نومبر، ( سیاست نیوز) سنتوش نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ محمد عادل جو پیشہ سے کارپینٹر تھا جو معین باغ علاقہ میں رہتا تھا 18 نومبر کو سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں طوفان گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔