سنتوش نگر میں سڑک حادثہ، ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد ۔ /7 جون (سیاست نیوز) سنتوش نگر علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 65 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم ویریشم ساکن سعیدآباد ہفتہ کی شب سنتوش نگر علاقہ سے اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اتفاقی طورپر گاڑی پھسلنے کے نتیجہ میں وہ سڑک پر گرپڑا ۔ اس حادثہ میں ویریشم کے سر پر گہرا زخم آیا اور اسے فوری بذریعہ ایمبولنس دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس سنتوش نگر نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا ۔